کہربا دراصل درختوں کی وہ گوند ہے جو لاکھوں سال میں سخت ہو کر جوہر بن گئی۔ اس کا رنگ شہد جیسا سنہری، ہلکا پیلا یا گہرا کتھئی ہوتا ہے۔ ہاتھ میں لیں تو بہت ہلکا اور گرم محسوس ہوتا ہے۔ سختی صرف 2 سے ڈھائی ہے۔
کچھ کہربا بالکل صاف ہوتے ہیں اور کچھ میں ہوا کے ننھے بلبلے، پتیوں کے ٹکڑے یا دوسرے قدرتی نشان ہوتے ہیں۔ پرکھتے وقت رنگ کی گرماہٹ اور شفافیت دیکھیں۔ بازار میں پلاسٹک اور دبائے ہوئے کہربا بھی ملتے ہیں، اس لیے ہم ہر ٹکڑے کی تفصیل صفحے پر صاف لکھتے ہیں۔
کہربا زیادہ تر لاکٹ اور مالا میں پہنا جاتا ہے، کیونکہ انگوٹھی میں یہ جلد خراش کھا جاتا ہے۔ اسے خوشبو، الکحل، گرمی اور تیز دھوپ سے بچائیں، اور صرف نرم سوکھے کپڑے سے صاف کریں۔
ادائیگی صرف کیش آن ڈیلیوری ہے، کوئی پیشگی رقم نہیں۔ پورے پاکستان میں ڈیلیوری 400 روپے ہے، اور 15,000 روپے یا اس سے زیادہ کے آرڈر پر مفت۔ واپسی کی مہلت ڈیلیوری سے 7 دن ہے۔