زرد عقیق کا رنگ شہد، کہربائی پیلے اور ہلکے سنہری کے درمیان ہوتا ہے۔ کچھ پتھروں میں سفید یا بھوری لہریں بھی ملتی ہیں جو انہیں الگ پہچان دیتی ہیں۔ یہ کالسیڈونی خاندان کا پتھر ہے، سختی ساڑھے 6 سے 7۔
پرکھنے کے لیے پتھر کو دن کی روشنی میں دیکھیں۔ رنگ گدلا نہیں بلکہ گرم اور صاف ہونا چاہیے، اور پالش یکساں۔ زرد عقیق کو پکھراج یا سنہلا نہ سمجھیں، تینوں الگ پتھر ہیں اور قیمتیں بھی بہت مختلف۔ ٹریٹمنٹ کی کیفیت ہر صفحے پر درج ہے۔
یہ پتھر مردوں کی انگوٹھی میں چاندی یا سونے دونوں کے ساتھ اچھا لگتا ہے، اور تسبیح میں بھی بہت بنتا ہے۔ کم بجٹ میں پیلا رنگ چاہنے والوں کے لیے یہ آسان انتخاب ہے۔ صابن والے پانی سے صاف کریں اور خشک کر کے رکھیں۔
ہمارے ہاں صرف کیش آن ڈیلیوری ہے، اس لیے آپ کو کوئی کارڈ نمبر نہیں دینا پڑتا۔ پاکستان میں ہر جگہ ڈیلیوری 400 روپے، اور 15,000 روپے یا زیادہ پر مفت۔ ڈیلیوری کے 7 دن کے اندر واپسی کر سکتے ہیں۔